الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 215 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 215

210 الهام کی حقیقت (Synthetic Organic Chemistry) نے جنم لیا جس کی وجہ سے ترکیبی مرکبات (Synthetic materials) بنانے کا راستہ کھل گیا۔عصر حاضر کی دواسازی کی صنعت کا زیادہ تر دارو مدار ترکیبی ادویہ پر ہے اور ساری انسانیت فریڈرک کیکولے کے اس خواب کی مرہونِ منت ہے جس کے ذریعہ اس نے ایک پیچیدہ مسئلہ کا حل معلوم کیا۔الیاس ہوو ( Elias Howe) پہلا انسان ہے جس نے سلائی مشین ایجاد کی۔اسے بھی خواب کے ذریعہ ایک ایسے مسئلہ کا حل معلوم ہوا جس نے ایک مدت تک اسے الجھا رکھا تھا۔اس نے خواب میں دیکھا کہ بعض وحشی لوگ گھیر کر اسے دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر اس نے سلائی مشین نہ بنائی تو وہ اسے جان سے مارڈالیں گے۔یہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر انہوں نے اسے ایک درخت سے باندھ کر تیروں اور نیزوں سے اس پر حملہ کر دیا۔ان کے نیزوں کے سروں پر سوراخ دیکھ کر وہ بہت حیران ہوا۔بیدار ہونے پر اس کا مسئلہ حل ہو چکا تھا۔اس خواب نے سلائی مشین کی ابتدائی شکل تیار کرنے میں اس کی رہنمائی کی جس نے آگے چل کر سلائی کی صنعت میں حیرت انگیز انقلاب برپا کرنا تھا۔الیاس ہوو نے اس خواب کی یہ تعبیر کی کہ اسے سوئی کے سرے میں سوراخ رکھنے پر غور کرنا چاہئے۔بالآخر یہی بات بظاہر ایک نا ممکن مسئلہ کے حل میں اس کی مدد گار بن گئی۔اگر وہ یہ خواب نہ دیکھتا تو اس افسوس ناک حالت کا تصور کرنا بھی مشکل ہے جس سے آج انسان دو چار ہوسکتا تھا۔پس اس انکشاف کی وجہ سے ایک عظیم الشان انقلاب رونما ہوا۔اس قسم کے تجربات کی ایک ممکنہ توجیہہ یہ ہے کہ الہام انسان کے تحت الشعور (subconscious) کی پیداوار ہے۔جب انسان سونے سے پہلے پیچیدہ امور پر غور کرتے کرتے تھک جاتا ہے تو اس کا شعور ان خیالات کو تحت الشعور کی طرف منتقل کر دیتا ہے اور نیند کی حالت میں تحت الشعور ان معلومات پر غور کرتا رہتا ہے اور بالآخر مطلوبہ حل تلاش کر لیتا ہے۔یہ حل بعض اوقات خواب کے ذریعہ معلوم ہو سکتے ہیں یا کبھی زبانی پیغام کی صورت میں بھی منکشف ہوتے ہیں۔کیا اس صورت میں اس کا یہ مطلب ہوگا کہ الہام خواہ کسی بھی شکل میں ہو، بلا استثنا تحت الشعور کی پیداوار ہے؟ مذکورہ بالا واقعات کے بارہ میں کہا جا سکتا ہے کہ تمام ضروری معلومات جو ان مسائل کے