الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 143 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 143

الهام ، عقل ، علم اور سچائی اس لئے میں نے کلام نہیں کیا۔جب میں عاجزانہ طور پر خاموشی سے صراط مستقیم پر غور کر رہا تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا نے مجھے ایک اچھا مددگار یا سلطان نصیر دیا ہے جو میری طرف سے کلام کرتا ہے۔پھر اس نے تفصیلاً اس شخص کا حلیہ بیان کیا اور اس کا خاکہ تیار کروا کر ساری سلطنت میں اس کی تلاش شروع کروا دی۔چنانچہ Foo-Yen میں Yue نامی ایک معمار اس خاکے کے مشابہ پایا گیا۔لہذا بادشاہ نے اس کا رتبہ بڑھا کر اسے اپنا وزیر اعظم بنالیا اور اپنے قرب سے نوازا اور یہ کہتے ہوئے اسے ذمہ داری سونپی : ”بھلائی کے کاموں میں معاونت کیلئے صبح و شام اپنی تجاویز پیش کیا کرو۔11 ** 143 اس اقتباس میں بتایا گیا ہے کہ بادشاہ کے پاس یہ معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا کہ حکومت کو در پیش مشکلات پر کیسے یا کس کی مدد سے قابو پایا جا سکتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے رویاء میں اس سوال کا جواب عطا کیا گیا۔پھر بادشاہ Wan جو ایک عظیم عالم بھی تھا، کے متعلق روایت ہے: خدا تعالیٰ نے بادشاہWan سے فرمایا۔ان کی طرح مت بنو جو کچھ باتوں کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں اور کچھ کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔نیز ان کی طرح بھی نہ بنو جو اپنی خواہشات کے غلام ہوں۔چنانچہ وہ بڑی شان سے دوسروں کے بالمقابل نیکی کے معراج کو پہنچا۔MEIH کے لوگ نافرمان تھے۔۔۔کا کا خدا تعالیٰ نے بادشاہWan سے فرمایا: میں تمہاری ذہانت سے بہت خوش ہوں۔جس میں نیکی ہی نیکی ہے۔جس کا نہ تو تم ڈھنڈورا پیٹتے پھرتے ہو۔جس میں نہ مبالغہ آمیزی ہے اور نہ ہی متلون مزاجی۔جو ریا کاری اور تکلفات سے پاک ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے رنگ میں رنگین ہے۔“ خدا نے بادشاہ Wan سے کہا: ”اپنے دشمنوں کے خلاف کمر کس لو اور Tsung کی فصیلوں پر حملہ کرنے کیلئے اپنے بھائیوں کی مدد سے اونچی سیڑھیاں اور حملہ کرنے والے انجن تیار کرو 12