الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xvi of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page xvi

xvi اظهار تشکر خدمات ہمیشہ ہی میرے سامنے رہیں اور ان کے چھپائے نہ چھپ سکیں۔پیشتر اس کے کہ وہ برداشت کی انتہا پر پہنچ کر تھک کر چور ہو جائیں، بعض اوقات تو مجھے انہیں حکم دینا پڑتا تھا کہ تھوڑا سا آرام کر لیں اور کچھ کھا پی لیں۔11 - مظفر احمد صاحب ملک ، اسلام آباد (یوکے) اس لحاظ سے خاص طور پر قابل ذکر ہیں کہ طباعت اور مختلف مطبع خانوں سے معاملات طے کرنے کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی۔کیمرہ ریڈی کاپی کی آخری تیاری میں ان کا کام نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔12۔بشیر احمد صاحب، دفتر پرائیویٹ سیکریٹری لندن۔13 - پیر محمد عالم صاحب، دفتر پرائیویٹ سیکریٹری لندن۔یہ ہر دو احباب میری مدد کرنے والے علماء کرام کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہے۔رات گئے تک کام ہوتا تو بشیر صاحب اور پیر صاحب ان کی جملہ ضروریات کا خود ہی خیال رکھتے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ لوگ بھوک سے نڈھال بھی کیوں نہ ہو جائیں بتائیں گے نہیں۔ذیل میں ربوہ کے ان علماء کے نام دیئے جا رہے ہیں جو مختلف اوقات میں منیر احمد صاحب جاوید کو وہ تمام مطلوبہ مواد مہیا کرتے رہے جس تک ان کی رسائی ممکن تھی۔-14۔مولوی دوست محمد شاہد صاحب۔15۔سید عبدالحی صاحب۔16۔حافظ مظفر احمد صاحب۔17۔حبیب الرحمن صاحب زیروی ،اسسٹنٹ لائبریرین۔18۔پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب ایک دوست ایسے بھی ہیں جنہوں نے گو براہ راست کام میں حصہ نہیں لیا لیکن اس کے باوجود ان کی خدمت ایسی ہے جس کے لئے میں ان کا ممنون احسان ہوں۔میری مراد لاہور کے پروفیسر راجہ غالب احمد صاحب سے ہے، جن کے اصرار پر کتاب کے آخر میں ختم نبوت کے باب 66 کا اضافہ کیا گیا ہے۔اور یہ باب بجاطور پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ راجہ صاحب آپ نے کیا ہی درست فرمایا تھا!