جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 93
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 93 ا۔تیرے پیرو کا رقیامت تک غالب رہیں گے : 1905 کے اپنے ایک الہام اور الہی اشارہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا! " میں ابھی سترہ سال کا تھا جو کھیلنے کودنے کی عمر ہوتی ہے کہ اس سترہ سال کی عمر میں خدا تعالیٰ نے الہاما میری زبان پر یہ کلمات جاری کئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ہاتھوں سے ایک کاپی پر لکھ لئے کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوُقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ کر وہ لوگ جو تیرے متبع ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں قیامت تک ان لوگوں پر فوقیت اور غلبہ دے گا جو تیرے منکر ہوں گے۔" (الفضل 09 جولائی 1937 ء) اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا۔"جب میں ابھی بچہ تھا اور خلافت کا کوئی وہم وگمان نہ تھا۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی۔إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ یعنی تیرے ماننے والے اپنے مخالفوں پر قیامت تک غالب رہیں گے اس وقت یہی سمجھتا تھا کہ یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہے کیونکہ میرے اتباع کا تو خیال بھی میرے ذہن میں نہ آ سکتا تھا کہ کبھی ہوں گے۔یہ عبارت قرآن کریم کی ایک آیت سے لی گئی ہے جو حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق ہے مگر آیت میں و جاعل الذین ہے اور میری زبان پر ان الذین کے لفظ جاری کئے گئے۔غرضیکہ اللہ تعالیٰ نے اس قدر عرصہ پہلے سے یہ خبر دے رکھی تھی اور کہا تھا کہ مجھے اپنی ذات کی قسم ہے کہ تیرے متبع تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔اب اس کی ایک مثال تو موجود ہے۔کتنے شاندار وہ لوگ تھے جنہوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی مگر دیکھو اللہ تعالیٰ نے ان کو کس طرح مغلوب کیا ہے۔بعد کا میرا ایک اور رویاء بھی ہے جو اس کی تائید کرتا ہے۔میں نے ایک