جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 92
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے " خدا تعالیٰ نے یہ ایک خدمت میرے سپر د کر دی ہے میں نے اس سے اس کی درخواست نہیں کی۔خدا نے مجھے خلیفہ بنادیا۔خدا تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت ایسی خبریں بتلائیں تھیں کہ میں خلیفہ ہوں گا۔بعد میں بھی اس نے مجھے ڈھارس دی کہ میں حق پر ہوں۔۔۔۔۔خدا کی آواز آسمان سے نہیں آیا کرتی بلکہ زمین پر ہی کشوف اور الہامات کے ذریعہ سے وہ حق ظاہر کر دیتا ہے۔سوالحمد للہ خدا تعالیٰ نے میری تائید اس طرح بھی کی اور کئی سو مومنوں کو بذریعہ الہامات و کشوف ورؤیا ، صادقہ میری خلافت حقہ کی خبر دی۔" خطبات جمعہ حضرت مصلح موعود مرتبه شائع کردہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ جلد 1 صفحہ 255) 92