جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 87 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 87

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 87 ہو جائے اتنے میں مولوی سید سرور شاہ صاحب آگئے اور آپ نے ان کے سامنے یہ بات دہرائی اور کہا کہ ہمارے وقت میں تو یہ کام نہیں ہو سکا۔آپ میاں کے وقت میں اس کام کو پورا کردیں۔یہ بات وفات سے دو ماہ پہلے فرمائی۔" ( آئینہ صداقت صفحه 170) نیز حضرت خلیفہ مسیح الثانی نوراللہ مرقدہ حریر فرماتے ہیں۔"حضرت خلیفہ اول نے میری نسبت لکھا ہے کہ میں اُسے مصلح موعود سمجھتا ہوں اور پھر۔۔۔۔آپ نے ایک بھری مجلس میں فرمایا کہ مسند احمد مبل کی تھی کا کام ہم سے تو ہو نہ سکامیاں صاحب کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ چاہے تو ہو سکے گا اور یہ جنوری 1914ء کی بات ہے۔آخری (القول الفصل صفحہ 56) بیماری سے ایک دو دن پہلے کی۔" حضرت مولوی شیر علی صاحب تصدیق کرتے ہیں کہ میں نے مسند والا واقعہ حضرت مولوی سرور شاہ صاحب سے سنا تھا۔(الفضل یکم اپریل 1914ء) نیز آپ نے یہ واقعہ بہ تصدیق مولوی محمد سرور شاہ صاحب آپ کی زندگی میں الفضل میں شائع کر دیا تھا جو دریا ڈیل ہے۔" حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے متعلق ایک روایت چوہدری بدرالدین صاحب مرحوم سکنہ راہوں سے بوساطت ان کے بیٹے چوہدری جمال الدین احمد صاحب ملی ہے اور اس کی تحریری تصدیق حضرت مولوی سرور شاہ صاحب نے کی ہے جو کہ میرے پاس موجود ہے۔حضرت مولوی سرور شاہ صاحب کے الفاظ یہ ہیں۔" حضرت خلیفتہ اسیح الاول اپنی مرض الموت کی ابتداء میں اپنے مکان میں ہی مطب