جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 86
خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 86 کر آپ نے فرمایا کون ہوتے ہیں یہ لوگ مجھے خلیفہ بنانے والے۔کون ہوتی ہے انجمن مجھے خلیفہ بنانے والی مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔جس طرح داؤد علیہ السلام کو خدا نے خلیفہ بنایا تھا۔اس ضمن میں ایک بات یاد آ گئی ہے۔حضرت شاہ سلیمان کو قرآن مجید سے بڑا شغف تھا۔وہ بائیس سال کی عمر میں خلیفہ ہوئے اور 78 سال تک خلافت کی۔" پھر فرمایا: اس بات کو نوٹ کر لو تمہارے کام آئے گی " حضرت خلیفہ اول مسجد اقصیٰ کے صحن میں کرسی پر بیٹھ کر تقریر فرما رہے تھے کہ دو چھوٹے صاحبزادے ان کے کندھوں پر چڑھ گئے۔ایک دوست نے آہستگی سے انہیں کندھوں سے اتار کر ایک طرف بٹھانا چاہا۔حضرت نے فرمایا " ہم اپنا کام کئے جاتے ہیں ان کو اپنا کام کرنے دو۔" حضرت خلیفہ اول کے ان الفاظ میں کہ ان کو اپنا کام کرنے دو خاص معانی پنہاں معلوم ہوتے ہیں جو وقت آنے پر کھل گئے۔" (الفضل 29 ستمبر 1956ء) مسند احمد کی تصحیح کا کام میاں کے وقت میں ہوگا: حضرت خلیفہ اول نے خلافت کے مخالف خیالات کے ابطال کے لئے سعی بلیغ فرمائی جلسہ سالانہ 1913ء کے ذکر کے بعد حضرت خلیفہ امسیح الثانی رقم فرماتے ہیں۔" جلسہ سالانہ کے چند ہی دن کے بعد۔۔۔۔۔مسند احمد کا سبق تھا آپ نے پڑھاتے پڑھاتے فرمایا۔کہ مسند احمد حدیث کی نہایت معتبر کتاب ہے۔بخاری کا درجہ رکھتی ہے مگر افسوس ہے کہ اس میں بعض غیر معتبر روایات امام احمد حنبل صاحب کے ایک شاگرد اور ان کے بیٹے کی طرف سے شامل ہو گئی ہیں جو اس پایہ کی نہیں ہیں۔میرا دل چاہتا تھا اصل کتاب کو علیحدہ کر لیا جاتا مگر افسوس کہ یہ کام میرے وقت میں نہیں ہو سکا۔اب شاید میاں کے وقت میں