جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 81
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۲ روایت حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی آپ فرماتے ہیں۔81 ایک دفعہ ہم ٹانگہ میں بیٹھ کر قادیان جارہے تھے۔نہر پر جب ہم کچھ دیرستانے کے لئے ٹھہرے۔تو ایک سکھ نے جو قادیان سے آرہا تھا بیان کیا کہ آج مرز اصاحب (حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) جب سیر سے آتے ہوئے تالاب کے پاس سے گزرے تو میاں محمود ( حضرت خلیفہ اسیح الثانی) کو تالاب (ڈھاب) کے پاس کھیلتے ہوئے دیکھ کر آواز دی۔میاں صاحب دوڑتے ہوئے حاضر ہوئے۔جب آپ کے پاس پہنچے تو آپ نے فرمایا ! میاں صاحب اگر تم وہی محمود ہو جس کی خدا تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے تو جاؤ کھیلو ، خدا تعالیٰ تمہیں خود پڑھائے گا۔(الفضل یکم اپریل 1938ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی بشارت کا اظہار اشعار میں یوں فرمایا ہے۔لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا دن ہوں مرادوں والے پر نور سویرا به روز کر مبارک سبحان من یرانی اے میرے جاں کے جانی اے شاہ دو جہانی کرایسی مہربانی ان کا نہ ہووے ثانی دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی سن میرے پیارے باری میری دعائیں ساری رحمت سے ان کو رکھنا میں تیرے منہ کے واری بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہوگا ایک دن محبوب میرا کروں گا دور اس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا