جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 68
خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر فرمایا کہ مسیح موعود شادی کریں گے اور ان کے ہاں اولا د ہوگی۔اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسا نیک بیٹا عطا کرے گا جو نیکی کے لحاظ سے اپنے باپ کے مشابہ ہوگا نہ کہ مخالف ، اور وہ اللہ تعالیٰ کے معزز بندوں میں سے ہوگا۔" ایک اور مقام پر اسی پیشگوئی پر بحث کرتے ہوئے آپ تحریر فرماتے ہیں۔" یہ پیشگوئی کہ مسیح موعود کی اولاد ہوگی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اس کی نسل سے ایک شخص کو پیدا کرے گا جو اس کا جانشین ہوگا اور دین اسلام کی حمایت کرے گا جیسا کہ میری بعض پیشگوئیوں میں خبر آچکی ہے۔" 68 (حقیقۃ الوحی از روحانی خزائن جلد 22 صفحه 312) گزشتہ انبیاء کی پیشگوئیاں اس موعود فرزند کے متعلق سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کے علاوہ قدیم روحانی صحیفوں میں بھی خبر دی گئی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد ثانی کی پیشگوئی کے تذکرہ میں یہود کی شریعت کی بنیادی کتاب " طالمود " میں لکھا ہے۔It is said that he(The Messiah) Shall die and his kingdom decend to his son and grandson۔(In proof of this openion ysaih xLII is qouted) " ترجمہ: یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ( یعنی مسیح ) وفات پا جائے گا اور اس کی سلطنت اس کے بیٹے اور پوتے کو ملے گی۔اس رائے کے ثبوت میں یسعیاہ باب 42 آیت4 کو