جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 690
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے اور 690 فرمایا! ہم سب ایک ہی عہد کے ہیں۔پھر میں نے عرض کیا کہ حضور ! میں نہ تو کبھی مسرور صاحب سے ملا ہوں اور نہ ہی ان کو کبھی دیکھا ہے اور نہ ہی وہ مجھے جانتے اور پہچانتے ہیں۔تو آپ نے قدرے زور سے فرمایا! اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا تم جاؤ اور یہ چابی مسرور کو دے دو۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔تاریخ تحریر 10 جون 2003ء) مکرم محمد امین صاحب جواہرامیر جماعت ماریشس ہفتہ کی رات کو جب میں ائیر ماریشس کے جہاز میں لندن آرہا تھا تو میں نے بہت دعا کی توفیق پائی۔میں نے خدا سے عرض کیا کہ میں بہت کمز ور اور عاجز انسان ہوں مگر تو نے مجھے مجلس انتخاب خلافت میں شامل کر دیا ہے۔خدایا میری بھی اور ساری مجلس انتخاب کی راہنمائی فرما کہ وہ اسی شخص کا انتخاب کریں جس کے بارہ میں دراصل تو نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ خلیفہ منتخب ہو۔رات کے ایک سے چار بجے کے درمیان جبکہ ابھی میں جہاز ہی میں تھا۔میں نے آٹھ رکعت نماز تہجد ادا کی۔بعد ازاں آرام کے دوران دو بار میری زبان پر لفظ " مسرور " آیا اور ذہن میں بھی یہی خیال آیا۔اس وقت سے مجھے یہ یقین ہو گیا کہ یہ خدا کی طرف سے ایک راہنمائی ہے۔اگر چہ اس سے پہلے مجھے حضرت صاحبزادہ صاحب کے بارہ میں کچھ زیادہ علم نہیں تھا۔میں نے صرف ربوہ میں بطور ناظر اعلیٰ اور امیر مقامی حضور کی مصروفیات کے بارہ میں کچھ پڑھا ہوا تھا۔