جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 667 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 667

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 667 مبارک خواب یوں ہے کہ خاکسار پچھلی صف میں کھڑا ہے اور اگلی صف میں تین احباب بالکل سفید چمکدار لباس میں کھڑے ہیں ( سفید پگڑی شلوار اور ممیض ) دونوں اطراف والے صاحبان درمیان والے کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر کہنے لگے۔"چلو میاں مسرور صاحب نماز پڑھاؤ" تو میاں صاحب آگے بطور امام ہو گئے۔اور ہم پیچھے مقتدی بن گئے۔مورخہ 22 اپریل 2003 ء رات تقریباً ایک بجے کے بعد بیت النور خانیوال شہر میں محترم مربی صاحب کے ساتھ ہم تقریباً دس پندرہ افراد ایم ٹی اے پر انتخاب خلافت براہ راست دیکھ رہے تھے۔جب انتخاب خلافت کا اعلان لندن سے ایم ٹی اے پر ہوا۔تو ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر میں گر گئے۔اور خوشی کے آنسو نہ رکتے تھے۔تاریخ تحریر 18 نومبر 2005ء) ☆۔۔۔۱۸۱ مکرم جمال دین صاحب ماڈل کالونی کراچی حضرت خلیہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات سے اگلے دن میں تہجد کی نماز میں رورو کر دعامانگ رہا تھا کہ اے خدا! میری زندگی میں پہلے دوخلیفہ فوت ہوئے ہیں اور بہت خوف تھا اے خدا یہ تیری جماعت ہے اب جو بھی خلافت آئے اس میں کوئی بھی ایسی بات نہ ہو میں یہ دعا سجدہ میں مانگ رہا تھا اور ابھی میں سجدہ سے اٹھا بھی نہ تھا کہ میرے کان میں آواز آئی مسرور مسرور مسرور اور پھر میری زبان سے بڑے زور سے نکلا الحمد للہ اور میرے جیون ساتھی نے پوچھا۔کیا