جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 653 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 653

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے : رویا، 653 ابھی ہم روہی رہے تھے کہ ہمارے محلے کے ایک احمدی بچہ ظہور احمد نے دروازہ کھٹکھٹایا اور آواز دی۔دروازہ کھولا اور ظہور کو دیکھتے ہی میں نے پوچھا کہ ظہور پتہ چلا کہ کون خلیفہ ہوگا؟ ( کیونکہ ان کے گھر ڈش لگی ہوئی تھی مجھے تو بتایا گیا ہے کہ اب خلیفہ وقت ابن منصور ہوں گے۔پھر جب اعلان ہوا کہ خلیفہ وقت مرزا منصور احمد صاحب کے بیٹے ، مرزا مسرور احمد صاحب منتخب ہو گئے ہیں تو خوشی کی کوئی انتہانہ رہی۔تاریخ تحریر 18 اپریل 2005ء) ۱۶۵ مکرمہ مریم طارق صاحبہ اہلیہ طارق محمود کھوکھر صاحب مربی سلسلہ محمود آباد فارم کنری میر پور خاص سندھ جس دن حضرت خلیفة المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات ہوئی اس دن خدا کے حضور بہت روئی اور بہت دعائیں کیں کہ اب کیا بنے گا جب رات سوئی تو خواب میں دیکھا کہ ایک سٹیج بنا ہوا ہے جیسے جلسہ گاہ کا ہوتا ہے تو صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب جو اس وقت ناظر اعلیٰ تھے وہاں اسٹیج پر کھڑے ہیں انہوں نے شیروانی اور سفید پگڑی پہنی ہوئی ہے اور کوئی معزز آدمی انہیں اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه، والی انگوٹھی پہنا رہا ہے۔جو کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) نے پہنی تھی۔لاؤڈ سپیکر میں کوئی اونچی آواز سے کہہ رہا ہے کہ یہی خلیفہ بنیں گے۔( تاریخ تحریر 20 رنومبر 2005ء)