جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 647
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 647 ۱۵۶ مکرم نصیر احمد بدر صاحب مربی سلسلہ ضلع لیہ خلافت خامسہ کے موقع پر خاکسار خانیوال میں تھا۔سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات پر غم اور پریشانی کے عالم میں بیت الذکر خانیوال میں بیٹھا تھا۔ایم ٹی اے لگایا ہوا تھا کہ تھوڑی سی غنودگی کی کیفیت میں ایک اخبار دیکھا جس میں صرف ایک ہی صفحہ تھا۔اس اخبار کے نیچے والی لائن پر جو دستخط تھے وہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے تھے۔یہ دستخط دیکھ کر میری زبان پر یہ فقرہ جاری ہوا کہ پہلے تو یہاں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کے دستخط ہوا کرتے تھے۔اس کے ساتھ وہ کیفیت جاتی رہی اور دل میں یہ احساس مضبوطی کے ساتھ گڑھ گیا کہ اب لازماً حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسی منتخب ہوں گے۔تاریخ تحریر 06 /نومبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۱۵۷۔مسز مبار که نصیر صاحبه زوجہ نصیر احمد صاحب مکان 160-2B لانڈھی کراچی حضرت خلیفة اصبح الرابع ( رحمہ اللہ) کی وفات کی رات جب رو رو کر دعا کی تو کیا دیکھتی ہوں کہ بہت سارے لوگ جمع ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ اب کون خلیفہ بنے گا۔تو کچھ دیر کے بعد شور سنا اور زورزور سے آوازیں آنی شروع ہو گئیں کہ وہ دیکھو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بن گئے ہیں۔اتنا شور اور خوشی کا اظہار تھا کہ حضور کی تصویر سامنے دکھائی گئی۔( تاریخ تحریر 24 /نومبر 2005ء)