جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 63 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 63

خلافت اولی: مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۴۔مکرم آغا محم عبد اللہ خان صاحب فاروقی احمدی ، بھڈا نہ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی کی خواب 63 آپ اپنی تصنیف " کو کب دری " مطبوعہ 1930 ء کے صفحہ 5 پر اپنا ایک کشف یو تحریر فرماتے ہیں۔لیکن اب آفتاب ایک پرندہ کی شکل میں متمثل ہو گیا۔اس کے چار پر تھے پہلے پر کے اگلے حصہ پر "نور" لکھا ہوا تھا۔اور دوسرے کے 1/3 حصہ پر " محمود "۔تیسرے پر کے عین تھا۔"محمود"۔وسط میں " ناصر الدین " اور چوتھے پر اہل بیت "۔ان چاروں پروں کے زیر ایک زرد چادر اور ایک سرخ چادر تھی۔سرخ چادر زمین پر گر پڑی اور زرد چادر آفتاب میں سما گئی۔تخمینا 75 لمحوں کے بعد آفتاب منارہ بیضاء کے عین جنوب کی طرف غائب ہو گیا اور پھر سارے کشف میں نظر نہ آیا۔☆۔۔۔مکرمہ صادقہ بیگم اہلیہ الحاج محمد شریف صاحب مرحوم اکا ؤنٹنٹ جامعہ احمد یہ ربوہ ایک دفعہ والدہ برکت بی بی صاحبہ نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے گھر میں ٹہل رہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک کتاب ہے اور بغل میں سبز رنگ کے کپڑے کا تھان ہے۔اتنے میں مولانا نورالدین صاحب