جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 61 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 61

خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 61 نے مجھے دیئے اور حسن محمد ٹھیکیدار نے وہ کام شروع کیا اور بنیادوں میں روڑی وغیرہ ڈالنا شروع کر دی ہے پھر وہاں سے تھوڑے فاصلہ پر ہی حضور والا درس قرآن شریف کے لئے بیٹھ گئے ہیں اور بہت سے احباب درس میں شامل ہیں وہ عمارت بھی بڑی عالی شان ہے اور وہاں پر عجیب روشنی ہے خاکساریہ نظارہ دیکھ کر دل میں ہی کہتا ہے کہ سبحان الله سبحان الله باجوداس قدر کام کے آپ نے کبھی درس نہیں چھوڑا بعد درس قرآن شریف کے حضور والا دوسرے کاموں کا ملاحظہ فرما کر واپس تشریف لائے ہیں اور یہ عاجز نہایت ادب کے ساتھ کھڑا تھا حضور میری طرف دیکھ کر مسکرائے ہیں اور ایک پختہ زینہ ہے اس رستہ سے آپ اندر تشریف لے گئے ہیں اس وقت آپ کا چہرہ مبارک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چہرہ مبارک کی طرح تھا بلکہ دستار مبارک اور شملہ بھی اسی طرح ایک ہی انداز پر تھا۔تو میں کہتا ہوں کہ سبحان اللہ اب تو حضرت صاحب اور مولوی صاحب میں کچھ فرق نہیں۔الحمد للہ رب العالمین۔31 جنوری 1909ء بوقت 5 بجے صبح جب میں نیند سے اٹھا ہوں تو زبان پر یہ شعر جاری تھا۔خدا نے فضل سے بھیجا ہے فرزند لگا سینے میں پالین خوب دل بند اخبار بدر 18 فروری 1909ء)