جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 620
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 620 ہے آپ یہ کام نہ کریں میں آپ کے لئے صوفہ پر بیٹھنے کے لئے جگہ خالی کرتا ہوں کیونکہ اس پر کچھ چیزیں بچوں نے رکھی ہیں۔بعد میں آنکھ کھل جاتی ہے۔دو ہفتے بعد آپ خلیفہ اسیح خامس بن جاتے ہیں۔تو احسان الحق کا فون آتا ہے بھائی آپ نے تو پہلے ہی میاں صاحب کو خواب میں کرسی پر بیٹھتے اور نماز پڑھتے دیکھ لیا تھا۔iv۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) بیمار تھے نومبر دسمبر 2002ء کی بات ہے کہ ع (رحمہ خواب میں نے دیکھا کہ خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) جلسہ لندن میں تقریر کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں I have few days,I have few days کئی دفعہ کہتے ہیں میں گھبرا کر اٹھتا ہوں۔یہ خواب میں نے حضور کو نہ لکھا۔بلکہ اپنے دوست ملک مقصود جو کینیڈا میں ہیں اور ناظر امور عامہ ملک مسعود صاحب کے بھائی ہیں بیان کیا۔میں تو خواب بھول گیا تھا مگر جب حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات ہوئی تو ملک مقصود صاحب نے فون پر مجھے میری خواب یاد دلائی۔( تاریخ تحریر 5 جون 2003ء) ۱۲۹ مکرمہ سعیدہ بیگم صاحبه خیابان سرسید را ولپنڈی میرے میاں نے چند دن پہلے ہی خواب میں دیکھ لیا تھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب