جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 599 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 599

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 599 نعمت اللہ۔اس کے ساتھ ہی خاکسار کی آنکھ کھل گئی۔خاکساراٹھا وضو کیا نوافل پڑھے۔رات 3:40 بجے انتخاب خلافت کا اعلان ہوا تو خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔( تاریخ تحریر 29 را پریل 2003ء) ۱۰۷ مکرم عامر حسین خالد محمود صاحب کا رکن نظارت دعوت الی اللہ ربوہ خاکسار نے حضرت خلیفة المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے قریباً ایک ماہ قبل خواب میں دیکھا کہ ہم قریباً بیس پچیس نوجوان جن کی عمر اٹھارہ سے تمہیں سال کے درمیان ہوگی۔فضل عمر ہسپتال ربوہ میں لیبارٹری کے ساتھ آم کے درخت کے نیچے اب موجود نہیں۔پہلے یہاں ایک آم کا درخت تھا) زمین پر شمال کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہمارے سامنے کرسی پر بیٹھے ہیں اور آپ کے سر پر پگڑی بھی ہے۔شاید آپ ہماری اردو کلاس لے رہے ہیں۔خاکسار کلاس میں پیچھے بیٹھا ہے اور ساتھ دفتر کے دوست بھی ہیں۔ہم آپ کو " حضور " کے لقب سے ہی مخاطب کرتے ہیں۔تاریخ تحریر 13 دسمبر 2005ء)