جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 4
خلافت حقه اسلامیه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 4 خلافت پر دیکھا اور تمام کرہ ارض اس قدر انتشار روحانیت سے معمور ہوئی کہ صرف آس پاس نہیں بلکہ ہر دیہات میں، ہر شہر میں، ہر ملک میں، ہر براعظم میں ، ہر گورے اور کالے میں، ہر چھوٹے اور بڑے میں، ہر عورت اور مرد میں یکساں طور پر خدا تعالیٰ کا نور نازل ہوا اور خدا تعالیٰ کے انتشار روحانیت کی یہ حجابی پہاڑوں پر بسنے والے لوگوں کے دلوں پر بھی اُترتی دکھلائی دی، میدانوں اور صحراؤں کے باسی بھی اس سے جدا نہ رکھے گئے۔ہاں ارض مقدسہ کے باسیوں اور عرب کے صحراؤں میں رہنے والے احمدیوں کے دل بھی اُسی خدا کے قبضہ میں رہے اور ہر خلیفہ کے چناؤ سے قبل سینکڑوں سعید روحوں کی رہنمائی فرمائی۔حضرت مصلح رضی اللہ عنہ نے اپنی تائید میں دکھلائی جانے والی خوابوں کی تعداد 300 سے زائد بیان فرمائی۔( خطبات جمعه از مصلح موعودجلد اول صفحه 255) مکرم مولانا عبدالرحمن مبشر صاحب نے "بشارات رحمانیہ" کے نام کی ایک کتاب تصنیف فرمائی۔جس میں آپ نے ینصرک رجال نوحى اليهم من السماء كے تحت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پہلے دو خلفاء کے حق میں دیکھی گئی رؤیا کشوف اور خوا ہیں اکٹھی کیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔بعد ازاں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے بارہ میں رویا و کشوف کے مجموعہ " بشارات ربانیہ " میں احباب جماعت کی خوابوں کی تعداد بھی 300 کے لگ بھگ بیان فرمائی ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ اور حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے بارہ میں جو خوا ہیں اکٹھی ہوئی ہیں وہ بھی بالترتیب 200 اور 250 کے قریب ہیں۔ان خوابوں میں جہاں واضح طور پر یا تعبیری رنگ میں اگلے خلیفہ یا آئندہ خلافت کے جاری رہنے کا ذکر ہے وہ آئندہ صفحات میں درج ہیں ورنہ کنایہ یا اشارۃ جہاں خلفاء کے