جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 574
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 574 مقیم ہیں پوچھنے لگے کہ مومن تمہارا کیا خیال ہے کہ کون خلیفہ ہوسکتا ہے میں نے انہیں کہا کہ انتخاب سے قبل ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔اس دوران اچانک ہمارے سامنے سے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب گزرے تو میرے منہ سے نہ رکتے ہوئے بھی بے ساختہ الفاظ نکل گئے ”جاؤ حضرت میاں صاحب کا مصافحہ کرلو بعد میں شائد آپ کو ملاقات کا ٹائم لے کر ملنا پڑے گا۔“ الحمدللہ خدا تعالیٰ نے مجھے گہنگار کے یہ بے ساختہ الفاظ کو سچا ثابت کر دیا۔الحمدللہ قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اس بے نشان کی چہرہ نمائی یہی تو ہے تاریخ تحریر 28 فروری 2006ء) ۸۲ مکرم سفیر احمد قریشی صاحب مربی سلسله علیاء کمیٹی ربوہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ ماہ دسمبر 2002ء کی ایک رات عاجز نے خواب میں دیکھا کہ قصر خلافت کے عقبی لان جواب صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب وغیرہ کے کوٹھیوں تک بڑھ گیا ہے میں احمدی احباب کا جم غفیر نماز عصر کے لئے انتظار میں کھڑا ہے۔اسی اثناء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) صاحبزادہ مرز امنصور احمد صاحب کے گھر سامنے والی سڑک سے قصر خلافت سے تشریف لاتے ہیں میں اسی سڑک پر کھڑا ہوں۔جب حضور تشریف لاتے ہیں تو میں آگے بڑھ کر مصافحہ کرتا ہوں