جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 573
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب اوسلو ناروے حال ربوہ 573 خاکسار خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر دو خوا ہیں اور ایک الہی اشارہ تحریر کر رہا ہے جو خلافت خامسہ کے انتخاب سے چند ماہ قبل دیکھی تھیں۔i۔خواب میں دیکھا کہ ربوہ میں جماعت کے بہت سارے افراد جمع ہیں ایسا لگتا ہے کہ کوئی واقعہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جماعت کے افراد جمع ہوئے ہیں۔میں نے دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب بڑی تیزی سے وہاں پر ان کے درمیان میں کبھی ایک طرف آتے ہیں اور کبھی دوسری طرف جاتے ہیں۔ii۔خواب میں دیکھا کہ جیسے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ناروے تشریف لائے ہوئے ہیں اور ایک تختہ سیاہ پر حساب کے سوال لکھ رہے ہیں۔حضرت میاں صاحب ایک سوال کا جواب پوچھتے ہیں باقی دوست خاموش بیٹھے ہیں۔خاکسار اس سوال کا جواب بتا دیتا ہے۔جب حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بننے کے بعد ستمبر 2005ء میں ناروے دورہ پر تشریف لائے تو حضور نے جماعت احمد یہ ناروے کی نیشنل عاملہ سے کچھ سوال پوچھے اور ان کے کام کا جائزہ لیا خاکسارسیکرٹری وصایا تھا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے حضور نے میرے شعبہ پر اطمینان کا اظہار فرمایا اور فرمایا کہ جس طرح خواجہ مومن صاحب وصیتوں کے کام کے پیچھے پڑگئے ہیں۔آپ لوگ اسی طرح بیت احمد یہ کی کمیٹی بنا کر بہت احمد یہ کی تعمیر کے کام کے پیچھے پڑ جائیں۔جب انتخاب خلافت ہونا تھا تو ظہر کی نماز کے بعد خاکسار اور میرے چند عزیز بیت فضل لندن کے باہر سڑک کے کنارے پر کھڑے تھے اس دوران میرے ایک عزیز جولندن -iii