جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 532
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 532 بھی کیا جب انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ آئندہ خلیفہ کون ہوگا ؟ میں نے کہا! کہ مجھے ایسے ایسے خواب آئے تھے اس کی بناء پر کہہ سکتا ہوں ورنہ غیب کا علم تو خدا تعالیٰ جانتا ہے۔پھر جب انتخاب خلیفہ کا اعلان ہوا تو عین خواب میں دکھائی گئی تصویر MTA پر آئی۔دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر گیا۔یہ میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر گواہی دیتا ہوں۔تاریخ تحریر 29 جنوری 2006ء) ۴۳ مکرمہ نعمت بی بی صاحبہ بہو حضرت میاں جان محمد صاحب رفیق حضرت مسیح موعود محمود آباد فارم کنری میر پور خاص جب پہلی دفعہ حضرت خلیقہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ پیاری سے صحت یاب ہوئے تو ) میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے عاجزہ ربوہ بی بی ناصرہ کے گھر میں ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کہتے ہیں کہ میں کمزور اور بوڑھا ہو گیا ہوں اب مجھ سے کام نہیں ہوتا تو بی بی ناصرہ کہتی ہیں میرا بیٹا مسرور جو ہے یہ میں آپ کو دیتی ہوں۔تاریخ تحریر 21 نومبر 2005ء)