جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 527
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 527 اتفاق سے جب خاکسار حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ کے جنازے میں شرکت کے لئے لندن جار ہا تھا تو مکرم قریشی محمود احمد صاحب نائب امیر لاہور جو میرے ساتھ اسی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔میں نے یاد دلایا کہ یہ خواب میں نے کچھ عرصہ پہلے دیکھا تھا اس وقت خاکسار نے جہاز میں یہی دعا کی کہ جو بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے خلیفہ منتخب ہوگا انشاء اللہ جماعت کے لئے " مسرور " اور خوشی کا باعث ہوگا۔تاریخ تحریر 20 اکتوبر 2005ء) ۳۹۔مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب مربی سلسلہ وکالت دیوان ربوه حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی بیماری کے آخری ایام میں انفرادی اور اجتماعی دعاؤں کا بہت موقعہ ملا۔ہر وقت کچھ ہو نہ جانے کی فکر دامن گیر رہتی تھی۔روزانہ لندن فون اور فیکس کے ذریعے رابطے رہتے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) زیر علاج تھے۔15-14 کو رات سوتے میں یوں محسوس ہوا کہ کوئی کہہ رہا ہے۔خوشی آتی ہے خوشی۔روزانہ حضور کی صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے سوئے۔سوچتا رہا کہ حضور ضرور صحت یاب ہو جائیں گے۔18 اپریل 2003ء کو بیت الفضل لندن میں منعقدہ مجلس عرفان دیکھی سنی تو دل باغ باغ ہو گیا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ) کا مسکرا تا چہرہ ،مزاح اور علم وعرفان کی مسرور کن لہر تھی جو نظروں کو ادھر ادھر نہ ہونے دیتی تھی۔سوچا کہ یہ خوشی ہے جو اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔ابھی خوشی کی کیفیت سے نکلے بھی نہ تھے کہ لندن سے دوسرے روز ہی ایک فون نے