جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 526 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 526

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۳۷ مکرم سید شریف احمد شاہ صاحب شیخ پور ضلع گجرات 526 حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی بیماری پر حضرت مرزا مسرور احمد کی طرف سے بطور ناظر اعلیٰ اعلان شائع ہوا تھا اس وقت مجھے خواب آیا کہ میں نے دیکھا کہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب نے حضرت مرزا مسرور احمد کوفرمایا کہ " آپ یہاں بیٹھیں اور ہم چلتے ہیں " تاریخ تحریر 20 نومبر 2005ء) مکرم شیخ نثار احمد صاحب ولد شیخ محمد شریف سمن آبا دلا ہور حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی تیاری کے آخری ایام میں ایک رات خاکسار نے خواب دیکھا کہ میں ایک جگہ کھڑا ہوں جہاں جماعت کے اور دوست بھی ہیں اور میں خواب میں ہی خیال کرتا ہوں کہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں۔اس کے بعد اسی جگہ یہ اعلان ہوتا ہے کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے۔یہ خواب اتنا واضح اور صاف تھا کہ اس وقت میں نے پریشانی میں کیونکہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ) اس وقت زندہ تھے اور ایک خلیفہ وقت کی زندگی میں ان کی وفات دیکھنا بظاہر ایک احمدی کے لئے بہت پریشان کن ہوتا ہے۔یہ خواب خاکسار نے اپنی والدہ اور بیگم صاحبہ کے علاوہ اپنے حلقہ کے صدر محترم قریشی محمود احمد صاحب جواب نائب امیر جماعت احمد یہ لا ہور ہیں کو بھی سنایا۔