جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 496 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 496

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۳ مکرم محمد ایوب صاحب صدر محله دارالعلوم جنوبی احدر بوه 496 1996-1995ء کی بات ہے جب مکرم سید محمود شاہ صاحب مہتم اطفال پاکستان تھے۔خاکسار نے ایک دن خواب میں دیکھا کہ آپ کے گھر میں مجلس عاملہ کا اجلاس ہو رہا ہے کہا س دوران مکرم سید خالد شاہ صاحب ، مکرم سید قاسم شاہ صاحب ، مکرم مرزا عبدالصمد صاحب ، مکرم سید قمر سلیمان صاحب اور دو اور دوست جن کے نام اب یاد نہیں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ کے ہمراہ اندر داخل ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر میں ایک خوبصورت پھولوں کا ہار مکرم سید محمود شاہ صاحب کو دیتا ہوں۔آپ وہ ہار حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے گلے میں ڈال دیتے ہیں۔میں حیرانگی سے پوچھتا ہوں کہ شاہ صاحب آپ نے یہ ہار محترم میاں صاحب کے گلے میں کیوں ڈالا ہے۔یہاں تو اور لوگ بھی ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اس ہار کے حقدار صرف مرزا مسرور احمد صاحب ہی تھے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔کچھ دنوں کے بعد یہ خواب میں نے کسی بزرگ کو سنائی تو انہوں نے خاموش رہنے کی نصیحت فرمائی۔( تاریخ تحریر 22 /نومبر 2007ء)