جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 485
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 485 مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے مکرم خان سعید اللہ خان صاحب، پروفیسر ( ر) تعلیم الاسلام کا لج ربوہ حال 1/5 دار النصر غربی ربوہ جب حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب پیدا ہوئے میں کالج میں پروفیسر تھا اور ہوٹل میں وارڈن بھی تھا۔پروفیسر بشارت الرحمن صاحب جو بزرگ تھے کالج آئے۔میں ہوٹل کے باہر کھڑا ہوا تھا مجھے مخاطب ہو کر کہنے لگے سعید اللہ خان میں تو کالج پڑھانے آیا تھا مگر یہاں آکر چھٹی ہوگئی ہے اور ساتھ ہی کہا کہ میں نے آج رات کو خواب دیکھی کہ آج جو حضرت صاحب کے خاندان میں بچہ پیدا ہوا ہے وہ اگلی صدی کا مجدد ہے۔میں نے یہ بات مرزا خورشید احمد صاحب کو بتادی دی تھی۔۔*۔۔۔۔۔۔تاریخ تحریر 30 جنوری 2008ء) ۲۔مکرم محمد انور صاحب جرمنی خاکسار کو میری والدہ کے ذریعہ علم ہوا کہ حضرت مولا نا علام رسول راجیکی صاحب کو ایک معاملہ فہمی کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ نے ہمارے گاؤں چک 565 گ ب تحصیل جڑانوالہ بھجوایا۔اس دوران میری نانی جان نے حضرت مولانا سے