جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 484
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 484 ہی معنی ہیں اور وہ یہ کہ جواُ سے دیکھے گا وہ بھی مسرور ہو جائے گا کیوں مسرور ہو گا؟ اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک الفاظ میں عرض کرتا ہوں حضور فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ مسلمانان روئے زمین جمع ہوں اور وہ ہو کر رہیں گے۔(احکم 30 رنومبر 1905ء صفحہ 1) ے دین کی نصرت کے لئے اک آسماں پر شور ہے اب گیا وقت خزاں آئے ہیں پھل لانے کے دن