جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 477
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے : 477 اس آسمانی منصوبہ کی تکمیل قرآن و حدیث کی رو سے دور آخرین کے نظام خلافت سے وابستہ کی گئی جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ الوصیت میں بشارت دی۔" میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجو د ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے۔" اس کے ساتھ ہی قدرت ثانیہ کی نسبت یہ پر جلال پیشگوئی فرمائی۔" وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔" خلافت یعنی قدرت ثانیہ کے با برکت آفاقی نظام کو دوام بخشنے کے لئے اللہ جلشانہ نے مہدی موعود کو ایک موعودا ور مبشر خاندان عطا فر مایا۔چونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیاد حمایت اسلام کی ڈالے گا اور اس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا جو اپنے اندر آسمانی روح رکھتا ہوگا اس لئے اُس نے پسند کیا کہ اس خاندان (حضرت خواجہ میر درد کا خاندان جو مشاہیر اکابر سادات ہے۔ناقل ) کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ جس طرح سادات کی دادی کا نام شہر بانو تھا اسی طرح میری یہ بیوی جو