جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 456
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 456 المسیح الرابع منتخب ہوئے ہیں۔الحمد للہ تاریخ تحریر 26 جون 1982ء)۔*۔۔۱۳۶ مکرم محمد امین شیخ صاحب امیر جماعت احمد یہ ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ حال فیصل آباد 10 جون کو جب کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کے وصال سے سخت غمزدہ تھے اور خلافت رابعہ کے منصب جلیلہ کے انتخاب کا اضطراب تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص افضال و تائیدات سے مناسب اور موزوں شخصیت کا چناؤ عمل میں لائے تو گھر یعنی فیصل آباد سے ربوہ جنازہ میں شامل ہونے کے لئے باہر نکلے اور اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے قبل ہی میرے اور میرے بیٹے محمود احمد بعمر ۴۷ سال کے منہ سے بیک وقت یہ آواز نکلی کہ صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب اس منصب خلافت کے لئے موزوں نظر آتے ہیں گویا یہ القاء ہوا اور ایسے ہی عمل میں آیا۔فالحمد للہ تاریخ تحریر 05 جولائی 1982ء) ۱۳۷۔مکرم فضل کریم تبسم صاحب مربی سلسلہ ربوہ 10 جون کی صبح 3 بجے یہ خواب دیکھا کہ موجودہ خلافت لائبریری کے ہال میں ہیں پچپیس افراد جمع ہیں جو کسی کا انتظار کر رہے