جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 442
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ا۔مکرم ممتاز حسین صاحب جرمنی 442 خدا کی قسم مجھے 7-8 جون کی درمیانی رات کو خواب آئی تھی کہ خلیفہ کا انتخاب ہوا ایک صاحب پگڑی والے ہیں جو کہ سیاہ مرسڈیز کار میں بیت الذکر کے مشرقی گیٹ کے باہرا کیلئے بیٹھے ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ یہ خلیفہ ہیں مگر نہ کوئی پہریدار نہ کوئی کار کا ڈرائیور۔میں نے بہت کوشش کے بعد جب دیدار کیا تو رب کعبہ کی قسم کہ ایک دفعہ انکار کر دیا ، جس پر انہوں نے فرمایا کہ اب تو میری پیروی کرنی ہے۔میں نے کہا یہ بعد کی بات ہے۔جس کے بعد میری آنکھ کھل گئی یہ خواب میں نے بھائی کو بتادی اور صاف کہہ دیا کہ میاں رفیع صاحب کی طرف سے خطرہ ہے اللہ رحم کرے۔اور 10 جون کو جو میری حالت تھی وہ بیان سے باہر ہے۔اور جب تک خلیفہ رابع کے انتخاب کی خبر نہ ملی آرام وسکون نہ تھا۔☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم ندیم احمد صاحب ولد شیخ رحمت اللہ صاحب ہانگ کانگ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ پر جلسہ سالانہ کا سا سماں ہے۔وہ جگہ پاکستان میں نہیں ہے بلکہ کسی اور ملک میں ہے۔لیکن ملک کوئی ایشین ہی ہے۔تمام لوگ جلسہ کی کارروائی کی کوئی خاص پرواہ نہیں کر رہے۔اور میں جلسہ گاہ کے ساتھ ہی کھڑا ہوں۔اور لوگوں کو ہنستے ہوئے اور لا پرواہی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اتنے میں ایک آدمی (چہرہ یاد نہیں) تیزی سے آتا ہے اور انتہائی خوف کے عالم میں لوگوں سے کہتا ہے کہ