جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 413 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 413

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے جارہے ہیں۔413 حضور کی خدمت میں لائبریری سے دو کتابیں پیش کر دیں کہ حضور کے کام آئیں گی۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔مکرم انوار اللہ خان صاحب جوئیہ ابن شمشیر خان جوئیہ ( مرحوم ) جماعت نہم دار النصر شرقی ربوہ حضرت خلیقه امسیح الثالث (رحمہ اللہ) کی وفات سے تقریبا دس دن قبل رات تقریباً ساڑھے تین بجے خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے بیت الذکر کی طرف جا رہا ہوں ، تو بیت الذکر اور اس کے باہر بہت ہجوم ہے اور بیت الذکر کے اندر لاؤڈ سپیکر پر مربی صاحب اعلان کرتے ہیں کہ میں آپ لوگوں کو ایک خوشخبری سناتا ہوں وہ یہ ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کے لئے آگئے ہیں۔یہ خوشخبری سن کر سب لوگ بہت خوش ہوتے ہیں اور خوشی خوشی گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔یہ خواب دیکھنے کے بعد دوسرے دن حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی خدمت میں خواب ارسال کر دیا تھا۔لیکن وہ اچا نکاللہ تعالی کو پیارے ہو گئے اور حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع منتخب ہو گئے۔تاریخ تحریر 17 جون 1982ء)