جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 410 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 410

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 410 خاکسار سے بہت خوش ہیں خاکسار نے حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ سے عرض کیا کہ حضور ! میاں منیر احمد صاحب اور ایک اور میاں صاحب کا نام لیا ( جو یاد نہیں رہا) کہ وہ بھی خوبصورت ہیں مگر میاں طاہر احمد صاحب کی بات ہی اور ہے اس پر سیدنا حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے بہت پیار اور لطف و کرم سے خاکسار کی طرف دیکھا اور آنکھ کی پلک کو بھی ہلاتے ہوئے اور رخ مبارک بھی بڑے انداز سے ہلاتے ہوئے پوچھا فرمایا: رکھتی ہے)" " وہ کیا بات ہے جو میاں طاہر احمد میں تم کہتے ہو۔" خاکسار نے سوچ کر کہا کہ کس طرح الفاظ میں بیان کروں عرض کی۔" حضور ان کے چہرہ پر ایمان کی خوبصورتی (یا رونق ) کچھ اور ہی ہے ( یعنی اپنا ہی رنگ اس پر سید نا حضرت المصلح الموعود بہت خوش ہوئے اور فرمایا " تم نے ٹھیک کہا ہے " پھر فرمایا بھی تو جب یہ تقریر کرے گا تو پھر دیکھنا" خاکسار نے یہ خواب اپنی بیوی کو اس دن بنا دی تھی۔مگر جب سید نا حضرت طریقہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کے وصال کی اندوہناک خبر ملی تو یہ خواب یاد آئی کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے جو ایک غم آنے والا تھا اس سے پہلے اپنے دائی فضل کی طرف اشارہ فرما کر بشارت دے دی۔تاریخ تحریر 12 / جون 1982ء)