جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 406
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -i 406 تم بھی سن لو اور ساتھ یہی کہا کہ اس رویا کی اکثر مبشر باتیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف ہی اشارہ کرتی ہیں اور وہ باتیں حسب ذیل ہیں۔خواب میں، میں خلیفہ وقت (مبارک مصلح الدین احمد کا نام ) احمد علی سمجھتا ہوں۔"احمد" کا مطلب یہ ہے کہ نیا خلیفہ بھی خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں سے ہوگا۔اور "علی" سے مراد یہ ہے کہ وہ پہلے ہی علومشان رکھتا ہے۔چنانچہ صاحبزادہ مرزا طاہر احمد۔صدر مجلس انصار اللہ ہیں۔جو بزرگان احمدیت کی ذیلی تنظیم ہے۔پھر اپنے علمی اور روحانی مقام میں بھی علوشان رکھتے ہیں۔ii۔یہ دیکھا کہ وہ دفتر انصار اللہ کے قریب کھڑے ہیں اور لوگ عرضیاں پیش کر رہے ہیں۔یہ بھی مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف اشارہ ہے۔ان کا دفتر " دفتر وقف جدید " انصار اللہ کے قریب ہے پھر انصار اللہ کا دفتر بھی دراصل انہی کا دفتر ہے اور یہاں سے اب انہوں نے قصر خلافت میں تبدیل ہونا ہے۔مبارک مصلح الدین احمد کے نام سے نئے خلیفہ کی صفات کی طرف اور کاموں کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔iv۔عبدالرشید غنی کو خلیفہ سمجھنا۔اس میں عبدالرشید سے مراد ہے کہ یہ خلیفہ راشد ہے اور غنی سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت غنی " بے نیاز " کا مظہر ہے مجھے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ سابق تعلقات کی وجہ سے فوراًمیرے بارے میں کوئی حکم صادر کر دیں گے۔تاریخ تحریر 15 جون 1982ء)