جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 394 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 394

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -ii 394 جاگنے کے بعد بھی میری زبان پر یہی فقرہ تھا۔اور بار بار زبان پر آرہا تھا۔آج سے تقریباً تین چار ماہ پہلے میں نے ایک خواب دیکھا۔کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر دعا کے لئے کھڑی ہوں۔میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قبر مبارک سے باہر تشریف لے آئیں تو میں زیارت کر لوں۔تو اچانک ایک تخت او پر آتا ہے۔اس پر ایک نورانی وجود کفن میں لیٹے ہیں۔تو میں دیکھ کر کہتی ہوں تو یہ تو بالکل حضور (خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ ) کی طرح ہیں۔اتنا کہتے ہی تخت دوبارہ اندر چلا جاتا ہے اور قبر پہلے جیسی ہو جاتی ہے اس خواب میں بہت پریشان ہوئی۔اور حضور کی صحت اور زندگی کے لئے بہت دعا کرتی تھی۔جب میں نے حضور ( رحمۃ اللہ ) کے وصال کے بعد آپ کی زیارت کی تو وہی خواب اور منظر میری آنکھوں کے سامنے آگیا۔( تاریخ تحریر جون 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت ہائے احمدیہ کوئٹہ عرصہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کا ہوا ہے کہ عاجز نے خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایک چار پائی پر آرام فرما رہے ہیں دست مبارک اپنے سر کے نیچے رکھا ہوا ہے۔(ساتھ ایک اور شخص لیے ہوئے ہیں جس کا پورا جسم چادر سے ڈھکا ہوا ہے۔سر سے پیر تک کوئی حصہ جسم کا نگا نہیں ہے اور بے حس و حرکت ہیں) یہ عاجز ایک کرسی پر قریب ہی بیٹھا ہے۔اس عاجز نے عرض کیا صاحبزادہ صاحب۔