جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 356 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 356

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 356 سادہ سا سفید لباس پہنا ہوا ہے۔میری زیادہ تر توجہ حضور کے چہرہ مبارک پر رہی۔میں نے دیکھا کہ حضور کی داڑھی سیاہ اور درمیانی حالت میں ہے۔رنگ گندمی قدرے سفیدی مائیل جیسا کہ حضرت خلیفتہ مسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کا ہے اور چہرہ مبارک کی مشابہت حضرت میاں طاہر احمد صاحب سے ملتی ہے۔رخسار پر ابھار ہے۔میں خواب میں حیران ہوتا ہوں کہ جو شکل ہم فوٹو میں دیکھتے ہیں۔حضور اس سے مختلف ہیں۔سر پر پگڑی نہیں رکھی ہوئی بلکہ نگا ہے اور سر پر چھوٹے چھوٹے بال ہیں۔حضور کرسی پر تشریف فرما ہیں میں حضور کے کندھے دبارہا ہوں اور میری ہمشیرہ پاؤں دبا رہی ہے۔اس پر حضور خوش ہو کر فرماتے ہیں۔" مجھے علم تھا کہ یہاں میری خدمت بہت ہوگی۔" اس کے بعد میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کو آپ کے پاس گرسی کے قریب کھڑا دیکھا۔آپ کی عمر اور صحت موجودہ حالات کے مطابق ہے۔اس کے بعد میرا ذہن منتقل ہوا کہ ہم تو لوگوں کو بتاتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں لیکن یہ تو زندہ ہیں۔حضور کو دیکھنے اور ایمان لانے والے رفیق ہوتے ہیں اس لئے اب میں بھی رفیق ہو گیا ہوں۔اسی کشمکش میں میری آنکھ کھل گئی۔☆۔۔۔مکرم ملک رحمت اللہ آصف صاحب شیخو پوره مکرم ملک لطیف احمد سرور صاحب ناظم انصار اللہ ضلع شیخوپورہ نے سیدنا حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحم اللہ کے نام خط میں لکھا کہ