جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 353 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 353

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 353 فیصل آباد سے ربوہ پہنچا ہوں۔کیونکہ اطلاع ملی تھی کہ حضرت علیقله لمسیح الثالث (رحمه الله ) فوت ہو چکے ہیں۔ربوہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ایوان محمود میں خلافت کا انتخاب ہو رہا ہے۔لوگ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے ہیں ہر طرف چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔تھوڑی دیر کے بعد لوگوں نے خوشی سے چھلنا شروع کرد یا اور چھہ چا ہو گیا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مقرر ہو گئے ہیں پھر میں نے دیکھا کہ آپ نے پگڑی پہنی ہوئی ہے اور حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کا جنازہ بھی موجود ہے۔میں نے خلافت رابعہ کے قیام پر وہی نظارہ دیکھ لیا۔الحمد للہ ۲۶۔مکرم لئیق احمد طاہر صاحب مبلغ انگلستان ایک دوست مکرم خواج احمد صاحب سیکرٹری مال کرائیڈن نے شوری 1316ھ (1982 ء ) سے چند روز قبل بیت اقصی ربوہ کے سامنے مجھے یہ خواب سنائی کہ انہوں نے دیکھا کہ "سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث (رحمہ اللہ ) نے اپنی پگڑی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو پہنائی ہے " یہ خواب انہوں نے 25 رنومبر 1977ء کو دیکھا۔میں نے ان سے کہا کہ یہ خواب لکھ لیں۔کہنے لگے میں نے اپنی ڈائری میں لکھی ہوئی ہے۔مجھے ان کی خواب کی حقیقی تعبیر اس وقت معلوم ہوئی جب صاحبزادہ مرز القمان احمد صاحب نے انتخاب خلافت کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کی دستار مبارک حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کی خدمت اقدس میں پیش کی۔تاریخ تحریر 15 جون 1982ء)