جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 315 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 315

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے بعد گیارہ۔انشاء اللہ : 11 دسمبر 1900 ء کا الہام ہے بعد گیارہ انشاء اللہ۔315 یہ الہام کئی رنگوں میں پورا ہوا۔حضور کی خلافت کے 11 سال بعد 1993ء میں لندن میں عالمی بیعت کی تقریب کا آغاز ہوا۔لندن سے مسلم ٹیلی وژن احمد یہ انٹر نیشنل کا آغاز ہفت روزه الفضل انٹرنیشنل کا اجراء اور یویو آف ریلیجنز کی نئے انداز میں اشاعت جنوری 1994ء میں شروع ہوئی اور ساہیوال کے اسیران راہ مولیٰ کی رہائی 20 مارچ 1994 ءکو عمل میں آئی۔_^ مخالفانہ کتاب دھوئی گئی: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی 10 ستمبر 1903ء کی رؤیا ہے کہ خواب میں کسی مخالف کی کتاب کو پانی سے دھو رہے ہیں اور ایک شخص پانی ڈال رہا ہے یہاں تک کہ سفید کاغذ نکل آیا۔یہ رویا وائٹ پیپر کے متعلق حضور کے خطبات "زھق الباطل" سے پوری ہوئی۔و۔قتل کی سازش: (ضمیمہ خالد جون 1985ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک رؤیا درج ذیل ہے۔مکرریہ کہ 18 اکتوبر 1892ء کے بعد 107 دسمبر 1892ء کو ایک اور رویا دیکھا۔کیا دیکھتا ہوں کہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن گیا ہوں۔یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں اور خواب کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض اوقات ایک شخص اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کر لیتا ہے۔سو اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ میں علی مرتضی ہوں اور ایسی صورت واقع ہے کہ ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کا مزاحم ہورہا ہے یعنی وہ گروہ میری خلافت