جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 300
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 300 ۸۵ مکرم غلام محمد صاحب لغاری جنرل سیکرٹری سندھ ہاری کمیٹی۔سچائی منزل میر پور خاص میں نے ایک خواب جیل میں دیکھا تھا کہ مرزا ناصر احمد صاحب کو ایک بڑے اجتماع میں ایک ہار پہنایا جارہا ہے۔جس کی روشنی آسمان تک جارہی ہے۔واللہ اعلم بالصواب ( لغاری صاحب غیر احمدی ہیں آپ نے گاڑی میں ہمارے منیجر حمد آباد اسٹیٹ کو یہ تحریر دی تھی۔جبکہ ابھی حضرت خلیفہ المسیح الثانی نوراللہ مرقدہ کا وصال نہیں ہوا تھا۔) ۸۶ مکرم اخوند فیاض احمد صاحب لاہور کینٹ اگر چہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث (رحمہ اللہ) کے مند خلافت پر متمکن ہونے سے پہلے اس عاجز نے خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت مصلح موعود خلیفہ مسیح اثنی نوراللہ مرقدہ کا مزار ہے اور اس کے سرہانے کی طرف حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب تشریف فرما ہیں اور آپ کے پہلو میں ایک صاحب بیٹھے ہیں جن کا نام "عثمان" ہے۔لیکن حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کے وصال سے کچھ قبل اس عاجز نے ایسا خواب دیکھا تھا کہ جلسہ سالانہ ہے۔اور حضرت مصلح موعود (رحمہ اللہ ) اسٹیج پر کھڑے ہیں اور لکھی ہوئی تقریر پڑھ رہے ہیں۔مگر حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کا وصال ہو گیا۔انا لله وانا الیه راجعون۔اور حضرت مصلح موعود کی