جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 299 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 299

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 299 درمیان کھڑے ہیں اور حضور کے ساتھ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ہیں۔حضور ان کا دایاں بازو پکڑ کر فرماتے ہیں۔" ناصر! میں نے جو تم پر جماعت کی ذمہ داریاں عائد کی ہیں۔ان کو تمہیں اچھی طرح سے انجام دینا اور سنبھالنا ہوگا۔" ☆۔۔۔۸۴ مکرمہ فاطمہ بیگم صاحبہ اہلیہ عبدالرحمان صاحب ویسٹ پاکستان ڈینٹل ہسپتال لاہور انتخاب خلافت سے نصف گھنٹہ پہلے جبکہ مجلس انتخاب کا اجلاس شروع ہوا تھا۔کشفی حالت میں دیکھا کہ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے نام کے نعرے لگ رہے ہیں اور ایک لاتعداد مخلوق ادھر ادھر بھاگی پھرتی ہے۔جو ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں کہ صاحبزادہ میاں ناصر احمد صاحب جماعت کے خلیفہ چن لئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔