جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 281
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 281 -i -۵۵- مکرم محمد طفیل صاحب صدر جماعت احمد یہ گھر ڑیانوالہ تحصیل جڑانوالہ ضلع لائل پور (فیصل آباد ) 1965ء میں میں نے مندرجہ ذیل دور دیا دیکھے۔میں حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ میاں ناصر احمد صاحب کو ایک مجمع نے خلیفتہ امسح منتخب کیا ہے۔میں کہتا ہوں کہ -ii ان میں بات کوئی ایسی نہیں۔بہر حال جو اللہ تعالیٰ کو منظور تھا ہو گیا۔" میں حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ " میں نے خواب میں دیکھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی کتاب مطالعہ کر رہا ہوں۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی صحت خراب ہوتی جارہی ہے۔نہ معلوم آپ کے بعد خلیفہ کون ہوگا کہ کتاب کے سب الفاظ اڑنے شروع ہو گئے اور سب ورق بالکل سفید رہ گئے صرف ایک صفحے پر موٹے یعنی جلی حروف میں " فرزند اکبر " رہ گیا۔" ۵۶ مکرم چوہدری خالد سیف اللہ خان صاحب ایگزیکٹو انجینئر (الیکٹرک سٹی) تھرمل پلانٹ عبد اللہ پور لائل پور (فیصل آباد ) میں نے خواب میں دیکھا جسے حلفیہ درج کرتا ہوں۔