جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 263 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 263

خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے ۳۰ مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب نائب ناظر بیت المال۔ربوہ 10 جنوری 57ء کی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ 263 لوگوں کا بہت بڑا مجمع ہے۔یہ ہجوم عید کی نماز کے لئے ہے۔سب حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ نماز پڑھائیں گے۔مگر لوگوں کا انتظار بہت لمبا ہو گیا۔جس کی وجہ سے بعض نے چہ میگوئیاں شروع کر دیں کہ کیوں نہ کسی اور کو امام منتخب کر لیا جائے۔میں ان کو کہنا چاہتا ہوں (یا میں نے کہا کہ نماز کے آخری وقت تک تو انتظار ضرور کرنا چاہئے۔اتنے میں لوگوں کی چہ میگوئیاں مرزا اعبد الحق صاحب تک پہنچ گئیں۔چنانچہ انہوں نے اعلان کیا کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کا انتظار لازمی طور پر کیا جائے گا اور وہی امامت کرائیں گے۔میری آنکھ کھل گئی اور نماز فجر تک اس خواب کے متعلق سوچتا رہا۔۔*۔۔۔۔۔۔۔دیکھا ۱ مکرم محمد دین صاحب مجاہد پٹواری ٹو بہ ٹیک سنگھ 05،06 فروری 57ء کی درمیانی شب کو بوقت چار بجے بمقام لائل پور خواب میں جیسے خدانخواستہ حضرت صاحب ( حضرت خلیفہ مسیح الثانی ) وفات پاگئے ہیں۔تمام بوڑھے بچے عورت مرد سب اکٹھے ہورہے ہیں اور ربوہ میں ایک کہرام مچا ہوا ہے۔میں نے ہاتھ پر ہاتھ مار کر غمگین دل سے ) کہا کہ اب ربوہ اُجڑ گیا۔پھر دیکھتا ہوں کہ سب لوگ ایک جگہ