جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 262
خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے 262 اقسام لکھی ہوئی ہیں۔اس کے آگے ورق گردانی کی ہے تو ایک ورق کے اگلے حصہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فوٹو مبارک ہے۔اور قریباً سارے صفحہ پر ہے۔فوٹو مبارک اس قد راعلیٰ ہے کہ میں اس کی کیفیت لکھنے سے عاجز ہوں۔حضور بیٹھے ہوئے ہیں اور بند گلے کا کوٹ پہنا ہوا ہے۔کوٹ کا رنگ نہایت عجیب دلکش نئے نمونہ کا ہے۔اور جور نگ حقیقہ الوحی کے کاغذ اور جلد کا ہے وہی کوٹ کا ہے۔نہایت جلال ٹپک رہا ہے۔حضور کا فوٹو مبارک بہت ہی بارعب باوقار اور نور والا ہے اور سارے ورق کو گھیرے ہوئے ہے۔حضرت صاحب کے فوٹو کے ورق کے ساتھ جو دوسرا ورق ہے اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا فوٹو ہے۔اور ان دونوں فوٹو ؤں کے درمیان حضور آپ کا (یعنی حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا ) فوٹو مبارک ہے۔حضور کھڑے ہوئے ہیں۔پگڑی مبارک سر پر ہے اور کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔اور حضور کے کوٹ اور پگڑی کا رنگ وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کوٹ کا ہے۔فوٹو نہایت دلکش بارعب، باوقار اور نور والا ہے۔دوسرے ساتھ والے ورق پر سامنے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا فوٹو ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب بیٹھے ہوئے ہیں۔بند گلے والا کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔کوٹ کا رنگ وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور آپ کا ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب کا چہرہ مبارک حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور آپ کی طرف ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب کا فوٹو سارے ورق کو گھیرے ہوئے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔