جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 253
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۷۔مکرم عبد الحق صاحب ملتانی 253 خواب میں دیکھا کہ میں مسجد اقصیٰ کی طرف سے احمد یہ بازارکو آ رہا ہوں۔جب بازار میں داخل ہوتا ہوں تو احاطہ مرزا نگل محمد صاحب کی طرف نظر گئی تو دیکھا کہ بہت سے لوگ احاطہ میں ایک چار پائی کے گرد کھڑے ہیں۔میں فوراً یہ خیال کرتا ہوں کہ حضور خلیفتہ المسیح الثانی کا وصال ہو گیا ہے۔لوگوں میں سے مرزا گل محمد صاحب نے مجھے آواز دی "اوئے بیٹا! ادھر آجا۔" اس کے ساتھ ہی میرے کان میں زور سے آواز آئی۔" عبدالحق ! میاں ناصر احمد او دھر نے۔" جب میں نے دیکھا تو فخر دین والی دوکان کی چھت پر کوئی عورت ہے جس کو میں "مائی کا کو " سمجھتا ہوں لیکن جب میں سیڑھیوں پر چڑھا تو دیکھا کہ حضرت اماں جان ہیں۔میں نے شرم سے آنکھیں نیچی کر لیں۔☆۔۔۔۱۸ مکرم با بونور احمد صاحب چغتائی مرحوم (وفات 54ء) آپ کے بیٹے مکرم مولوی رشید احمد چغتائی صاحب دار الرحمت ربوہ بیان کرتے ہیں۔آپ کو اپنی وفات سے سالہا سال قریبا میں سال قبل پہلے کشفی طور پر ایک رویا میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی مرزا بشیر الدین محمود احمد کی خلافت ایک نور کی شکل میں دکھائی گئی۔چنانچہ آپ نے بتایا کہ جہاں تک میری نظر کام کرتی تھی حضور کا یہ نور خلافت مجھے ممتد اور لمبادکھائی