جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 226 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 226

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے حضرت مرزا ناصر احمد کی تائید میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات 226 جس طرح طالمود میں مسیح موعود کے ساتھ اس کے بیٹے اور پوتے کی پیشگوئی موجود ہے کہ وہ آسمانی بادشاہت میں اس کے خلیفہ ہوں گے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں آپ کے فرزند مصلح موعود اور پوتے کے متعلق بھی بشارات موجود ہیں۔چنانچہ تذکرہ صفحہ 554 جدید ایڈیشن بحوالہ حقیقۃ الوحی یہ الہامات درج ہیں۔"انا نبشرک بغلام مظهر الحق والعلا كان الله نزل من السماء انانبشرک بغلام نافلة لك "" " یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ حق کا ظہور ہوگا۔گویا آسمان سے خدا کا نزول ہوگا اور ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا۔" ۲۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔بیالیسواں نشان یہ ہے کہ خدا نے نافلہ کے طور پر پانچویں لڑکے کا وعدہ کیا تھا جیسا کہ اسی کتاب مواہب الرحمن کے صفحہ 139 میں یہ پیشگوئی لکھی ہے۔وَبَشَّرَ بِخَامِسٍ فِي حِيْنَ الاحْيَانِ یعنی پانچواں لڑکا ہے جو چار کے علاوہ بطور نافلہ پیدا ہونے والا تھا۔اس کی خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ کسی وقت ضرور پیدا ہوگا اور اس کے بارے میں ایک اور الہام بھی ہوا کہ جو اخبار البدراور الحکم میں مدت ہوئی کہ شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةً لَكَ۔نَاقَلَةٌ مِنْ عِندِی۔یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں کہ جو نافلہ ہوگا۔یعنی