جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 184 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 184

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 184 واپس جا کر چار پائی پر بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک وجیہہ صورت شخص میرے پاس بیٹھا ہے اس نے اپنے ایک گھٹنے پر سلیٹ رکھی ہوئی ہے اور سلیٹ پر کچھ لکھ رہا ہے میں سکتہ کے عالم میں بیٹھا رہا جب وہ لکھ چکا تو اس نے اپنا ہاتھ بڑھا کر سلیٹ میرے سامنے کر دی گویا وہ مجھے اپنی تحریر پڑھانا چاہتا ہے میں نے پڑھا تو اس پر مندرجہ ذیل الفاظ اسی ترتیب اور اسی انداز میں لکھے ہوئے تھے۔محمود احمد محمود احمد خلیفہ محمود احمد میرے پڑھ لینے کے بعد وہ شخص بمعہ سلیٹ غائب ہو گیا۔اس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے کمال فضل واحسان سے میری بے قراری کو دور کیا اور صداقت مجھ پر کھول دی۔چنانچہ اسی دن میں نے اور میرے ساتھیوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں بیعت کا خط لکھ دیا۔" (الفضل 19 اکتوبر 1956ء) ۴۹۔خواجہ محمد شریف صاحب بٹالوی کی بذریعہ رویا قبول احمدیت آپ نے اپنے قبول احمدیت کا واقعہ حضرت خلیفتہ امی الثانی نوراللہ مرقدہ کو لکھتے ہوئے تحریر فرمایا: "ابتداء 1924 میں راقم عاجز نے اللہ تعالیٰ کی خاص رہنمائی سے بذریعہ رویا احمدیت