جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 179
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 179 ہم حضرت صاحب کو میاں صاحب کہا کرتے تھے ) کہ کسی نے ہاتھ سے میاں صاحب کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ ابن مسعود خلیفہ ہو گیا ہے۔گویا خواب میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو " ابن مسعود " بتایا گیا ہے۔(حضرت ابن مسعود جن کا نام عبداللہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی ہیں۔" تاریخ تحریر 05 /نومبر 1939ء) بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 355) ۴۴ مکرم جناب مولوی محمد پریل صاحب کمال ڈیرہ (سندھ) " میں خدا تعالیٰ کو حاظر ناظر جان کر حلفیہ اپنا بیان پیش کرتا ہوں۔1908ء میں جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا وصال ہوا۔تو یہ عاجز پھر دارالامان آیا اور حضرت خلیفہ اسیح اول کی بیعت کی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب الوصیت پڑھی۔تو دل میں خیال آیا کہ قدرت ثانی کون شخص ہے۔رات کو بڑی محبت سے دعا کی۔خواب میں دیکھا کہ ایک کاغذ ہے جس پر لکھا ہے کہ " مرزا بشیر الدین محمود احمد " اور ایک شخص کے پاس سرمہ ہے اس نے سلائی سے میری آنکھوں میں سرمہ ڈالا۔میں بیدار ہو گیا۔" بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 361)۔۔۔۔۔۔۔۔