جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 176 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 176

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 176 تشریف لے گئے ہیں اور مصطفیٰ خان صاحب بی۔اے جو اس وقت لاہوری جماعت میں ہیں۔ہر دو صاحبان کو قادیان روانہ کیا گیا۔اسی رات یا اگلی رات مگر خلیفہ امسیح اول کا ہنوز انتقال نہ ہوا تھا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دو منزلہ پرانا چھوٹی اینٹوں کا بلا پلستر وغیرہ کے مکان ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹا ہوا ہے۔ایک شخص نے کہا کہ تم اس مکان پر چڑھ جاؤ میں نے دیکھا تو مکان پر چڑھنے کے لئے کوئی زینہ وغیرہ نہیں ہے۔میں نے اس شخص سے کہا کہ میں کس طرح چڑھوں۔کہنے لگا اسی طرح چمٹ چمٹا کر چڑھ جاؤ۔چنانچہ میں نے اس مکان کی ٹوٹی پھوٹی جگہ میں پیر پھنسا کر اور ہاتھ ڈال کر بندر کی طرح چڑھنا شروع کیا۔جب میں اس طرح ایک منزل چڑھ گیا اور دوسری منزل پر چڑھنا شروع کیا تو دیکھا کہ دیوار پر ایک مدور یعنی گول دائرہ سا بنا ہوا ہے اور مٹی سے لیا ہوا ہے اور وہاں مولوی محمد علی صاحب امیر جماعت لاہور کھڑے ہیں۔کہنے لگے کہ اس دائرہ پر پاؤں مت رکھنا۔اس میں بجلی لگی ہوئی ہے۔آپ کو پکڑلے گی میں نے خیال کیا کہ یہ شخص دھوکہ دیتا ہے۔اس میں بجلی وغیرہ کہاں سے آئی۔چنانچہ اس دائرہ پر پاؤں اور ہاتھ رکھ کر اوپر چڑھ گیا اور مولوی صاحب کو کہا کہ مجھے کو تو بجلی وغیرہ نے نہیں پکڑا۔آپ خواہ مخواہ لوگوں کو دھو کہ میں ڈالتے ہیں۔مولوی صاحب شرمندہ سے ہو گئے اور کوئی جواب نہیں دیا۔چنانچہ پھر میں نے اسی طرح اوپر چڑھنا شروع کر دیا۔بالآخر میں چھت کے قریب پہنچ گیا اور شیخ قطب الدین صاحب احمدی جو مکان کے چھت پر پہلے سے موجود تھے۔انہوں نے ہاتھ پکڑ کر مجھ کو بھی چھت پر چڑھا لیا۔پھر میں اس مکان پر پھرتا رہا۔دیکھا کہ ایک راستہ نیچے اترنے کا ہے۔چنانچہ اس راستہ سے نیچے اُتر گیا۔آگے جا کر دیکھا کہ ایک بہت بڑا وسیع اور عالیشان اور پختہ اور پلستر وغیرہ سے درست اور نیا مکان ہے اور اس میں پچاسوں بہت بڑے بڑے کمرے ہیں۔ایک کمرہ میں فرش دری کا ہے مگر دری اکٹھی ہوگئی ہے اور چند پتیاں پھولوں کی بکھری ہوئی پڑی ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی میٹنگ یا جلسہ ہوکر برخاست ہو چکا ہے۔میں نے وہاں