جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 174
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 174 معلوم ہوا کہ وہ چاندحضرت صاحبزادہ صاحب یعنی حضرت خلیفہ المسیح ثانی ہیں اور وہ نورانی حضور کا چہرہ انور ہے آپ کے چہرہ سے ایک نور کا شعلہ نکلا ہے اور اس نے ان بادلوں کو پاش پاش کر دیا ہے اور وہ دور دور پھٹ کر جا پڑے ہیں اور آہستہ آہستہ جمع ہو کر پھر حضور کا نورانی لکھ جو چاند کی طرح نظر آتا ہے اس کے گرد جمع ہو گئے ہیں۔پھر اس طرح نور کا شعلہ نکلا ہے۔اور اس نے ان سیاہ بادلوں کو پاش پاش کر کے دور پھینک دیا ہے اور وہ بادل پھر ا کٹھے ہو کر چاند کے گرد جمع ہونے لگ گئے ہیں۔حتی کہ کوئی چار دفعہ ایسا بار بار نظارہ دیکھا اور پھر بیدار ہوگیا۔اس کے بعد جب حضرت خلیفہ اسیح اوّل کی وفات کی خبر سنی اور ساتھ ہی لاہوری فتنہ اور حضور کی خلافت کی خبر ملی تو خواب کا معاملہ ) سمجھنے میں بالکل آسانی ہوگئی۔" بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 331-330) ۴۔مکرم جناب غلام حیدر صاحب ولد محمد بخش صاحب ڈار قادیان محله دارالرحمت " میں غلام حیدر ولد محمد بخش ڈار خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اپنا خواب تحریر کرتا ہوں۔جو میں نے حضرت خلیفہ اُسی اول کے زمانہ میں دیکھا تھا اور حضور کی خدمت میں بذریعہ تحریر عرض کیا تھا جس کی تعبیر حضور نے لکھ کر میرے پاس بھیجی تھی۔جو مجھے یاد ہے اور قریب وہی الفاظ ہیں۔حضور نے فرمایا " اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صاحبزادہ صاحب بڑی روحانی ترقی کریں گے۔"