جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 166 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 166

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۳۴ مکرم سید محمد شاہ صاحب پنشنز آف فتح پور گجرات آپ نے اپنے ایک مکتوب میں حضرت خلیفہ اسی الثانی کولکھا۔166 " سیدی ! حضرت مولانا نورالدین خلیفه امسیح اول کی وفات سے ایک یوم قبل مولوی محمد علی صاحب کا ایک ٹریکٹ میرے نام آیا۔اور انہی دنوں مولوی فضل الدین صاحب مرحوم آف کھاریاں ضلع گجرات کا ایک خط بھی آیا کہ حضرت میاں صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کے مابین خلافت کا جھگڑا پیدا ہو گیا ہے۔اس لئے آپ لوگ بیعت کرنے میں جلدی نہ کریں۔میرے دوسرے خط پر آپ خلافت کا فیصلہ ہونے کے بعد بیعت کریں۔اسی شب میری اہلیہ محترمہ سیدہ فاطمہ بی بی صاحبہ کو خواب میں دکھلائی دیا کہ چاند ہلال کی صورت میں مشرق کی جانب طلوع ہوا ہے ان کے والد بزرگوار حضرت سیدمحمودشاہ صاحب آف فتح پور گجرات ( جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین سو تیرہ رفقاء میں سے تھے ) نے تعبیر بتلائی کہ خدا تعالیٰ آپ کو نرینہ اولا دعطا فرمائے گا۔اور انہی دنوں میں مجھے بھی خدا تعالیٰ نے ایک خواب دکھائی۔جو میں اپنے مالک حقیقی کو حاضر و ناظر جان کر قسمیہ بیان کرتا ہوں وہ یہ ہے۔" مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ ایک مکان جس کا دروازہ مشرق کی جانب ہے کھلا ہوا ہے۔جن کے کواڑوں کے ہر دوسمت پروں والے چھوٹے چھوٹے بچے نہایت حسین لیٹے ہوئے ہیں۔میرے ہاتھ میں حمائل شریف ہے میں نے ان سے دریافت کیا کہ اس مکان میں کیا شغل ہو رہا ہے تو وہ بچے جو خدا تعالیٰ کے ملائک ہیں انہوں نے آواز دی کہ یہاں درس شروع ہوگا۔میں نے پوچھا کہ کون سے سپیارے کا درس ہوگا تو ان فرشتوں نے جواب دیا ، کہ تیسرے سپیارے سے درس شروع ہوگا۔تو میں اس مکان کے اندر چلا گیا تو اس کے سامنے ایک لمبی