جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 154
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے حضرت مولوی عبدالستار صاحب ساکن خوست کے رویا و کشوف 154 مولوی عبد الستار صاحب ساکن خوست مهاجر دارالامان جو حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید صاحب کے خاص شاگردوں میں سے ہیں اور حضرت اقدس علیہ السلام کے وقت سے قادیان میں ہجرت کر کے آچکے ہیں اور جو اپنے زہد و تقویٰ کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔اور جن سے حضور مسیح موعود علیہ السلام بھی مہمات امور میں دعا کرایا کرتے تھے اور حضرت خلیفہ اسیح بھی ان کے الہامات وکشوف ورؤیا کو بچے مانا کرتے تھے۔-i الہام: " کسی نے مجھے کہا کہ ایک اہم کام کے لئے دعا فرماویں۔تو الہام ہوا۔" وَكُلِّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ" پھر میری توجہ خلافت کے اہم امر کی طرف پھیری گئی تو الہام ہوا۔الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلاه -ii کشف 14 / مارچ: "لوگوں کے اضطراب پر مجھے رنج ہوا۔کہ لوگ کیوں خلافت صریح کے خلاف کرتے ہیں تو کشف میں دیکھا۔وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَاهُمُ بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ پھر بیداری ہوئی۔یہ کیسا عذاب ہے اور کس بات کی طرف اشارہ ہے۔بیداری کے