جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 141 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 141

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 141 کی شعاع نکل رہی ہے اس کو بھی دیکھ رہے ہو میں نے کہا میں توجہ سے دیکھ رہا ہوں یہ خواب انہی دنوں میں نے بیسیوں آدمیوں کو سنائی اور سب نے یہ نتیجہ نکالا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت کا سلسلہ اسی طرح چلے گا جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد نیز حضرت خلیفہ اول جو حضرت ابو بکر و عمر کے بروز ہیں۔ان کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شکل میں دکھائے گئے ہیں خلیفہ ہوں گے نہایت جھوٹے وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ خلیفے لوگ بناتے ہیں۔جب چاہیں ان کو خلافت سے معزول کر دیں۔( الفضل 13 / مارچ1938ء) ۱ مکرم فضل الرحمان صاحب آف قادیان کا رویا " یکم جولائی 1913ء دو پہر کے وقت موضع چوہان تحصیل چکوال ضلع جہلم میں جبکہ میں آشوب چشم کی وجہ سے درد شدید میں کراہ رہا تھا مجھے ذراسی غنودگی ہوئی۔کیا دیکھتا ہوں کہ ایسی جگہ ہے جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔بہت لوگ ادھر ادھر پھر رہے ہیں۔ایک شخص عربی لباس میں مجھے ملا۔وہ کہتا ہے کہ میں مطوف ہوں۔کیا تم حج کرنا چاہتے ہو۔کہ میں تمہیں حج کراؤں۔میں نے پوچھا کیا یہ مسجد حرام ہے۔اس نے کہا! ہاں یہ دیکھو یہ سب حاجی پھر رہے ہیں جو حج کے لئے آئے ہیں میں نے کہا ہاں میں ضرور حج کروں گا۔اس نے کہا! آؤ میرے پیچھے میں اس کے پیچھے چلا۔چند قدم جا کر اُس نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا تم حج کرو گے یا پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کرو گے۔میں بہت خوش ہوا میں نے کہا ! میرا حج تو